وکیل سمیت2افراد کے قاتل اشتہاری بین الصوبائی ڈکیت گینگ کے رکن نکلے

ہفتہ 16 نومبر 2019 18:43

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2019ء) وکیل سمیت2افراد کے قتل کے مقدمہ کے گرفتار ہونے والے دونوں اشتہاری بین الصوبائی ڈکیت گینگ کے رکن نکلے،وکلاء کا راولپنڈی پولیس سے اظہار تشکر۔ایس پی پوٹھوہار سید علی کی زیرنگرانی اے ایس پی سول لائن بینش فاطمہ نے انسداددہشت گردی کی عدالت کے باہر2014میںفائرنگ سے سینئر قانون دان سردار امیر ایڈووکیٹ سمیت2افراد کو قتل جبکہ ایک شخص کو شدید زخمی کرنے کے مقدمہ کے جو 2خطرناک اشتہاری ملزمان طفیل اور رزاق گرفتار کئے انہیں مقامی عدالت میں پیش کر دیا گیا عدالت نی4روز جسمانی ریمانڈ پر ملزمان کو پولیس کے حوالے کر دیا،ایس پی پوٹھوہار سید علی نے اے ایس پی سول لائن بینش فاطمہ کے ہمراہ سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گرفتار اشتہاری ملزمان طفیل اور رزاق بین الصوبائی ڈکیت گینگ کے بدنام ارکان نکلے ،ملزم طفیل صوبہ سندھ کے ضلع شکار پور کے تھانہ لکھی غلام شاہ میں ڈکیتی کے مقدمہ میں چالان ہو چکا ہے جبکہ ملزم رزاق ضلع اٹک کے ایک سنگین مقدمہ میں چالان ہو چکا ہے ۔

(جاری ہے)

ملزم طفیل کا بیٹا عمر فاروق بھی اسی مقدمہ میں چالان ہو چکا ہے،ملزمان ضلع راولپنڈی اور اٹک کے علاوہ صوبہ سندھ کے مختلف تھانوں میں قتل ،اقدام قتل ،ڈکیتی اور جلاؤ گھیراؤ کے متعدد مقدمات کے ریکارڈ یافتہ ہیں،سی پی او نے سنگین ترین مقدمہ کے خطرناک ترین اشتہاری ملزمان کی گرفتاری اور ان کا کریمنل ریکارڈ سامنے لانے پر ایس پی پوٹھوہار سید علی اور اے ایس پی بینش فاطمہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے خطرناک اشتہاری ملزمان اپنی عدم گرفتاری کی وجہ سے قانون کے لئے چیلنج اور معاشرے کے لئے خوف کی علامت بن جاتے ہیں سول لائن پولیس سرکل اور پوٹھوہار پولیس ڈویژن نے خطرناک ملزمان کو گرفتار کر کے عوام میں پولیس کے حوالے سے اعتماد کو مزید مستحکم کیا ہے،ان ملزمان کی گرفتاری گینگسٹرز کے خلاف راولپنڈی پولیس کے آپریشن کی کامیابیوں کا تسلسل ہے،ادھر سینئر قانون دان سمیت2افراد کے مقدمہ قتل کے اشتہاری ملزمان کی گرفتاری پر سینئر وکلاء کے وفد نے راولپنڈی بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری شہزاد میر کی قیادت میں سی پی او آفس میں سی پی او فیصل رانا سے ملاقات کی، ا س موقع پر ایس ایس پی آپریشن طارق ولایت ،ایس پی پوٹھوہار سید علی اور اے ایس پی بینش فاطمہ بھی موجود تھیں،وکلاء نے اشتہاری ملزمان کی گرفتاری پر راولپنڈی پولیس کی کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ان خطرناک اشتہاری ملزمان کی گرفتاری سے ثابت ہو گیا ہے سی پی او فیصل رانا خطرناک ترین ملزمان سے بھی قانون کے دائرے میں ٹکرانا جانتے ہیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں