تبدیلی سرکار نے گزشتہ ڈھائی سال میں ملک کو چیلنجز اورعوام کو تباہی سے دوچار کر دیا ہے،راجہ خرم پرویز

مہنگائی مافیاز کے پیچھے حکومتی دوست کارفرما ہیں جن کے خلاف کسی قسم کا ایکشن نہیں لیا جا سکا ہی: رہنما پاکستان پیپلز پارٹی

منگل 24 نومبر 2020 21:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2020ء) سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سیکرٹری جنرل پی پی پی راولپنڈی ڈویژن راجہ خرم پرویز نے کہا ہے کہ تبدیلی سرکار نے گزشتہ دو سال میں ملک کو مسائل اور تباہی کے دلدل میں لا پھنسایا ہے۔ پاکستان داخلی اور خارجی محاز پر تبدیلی سرکار کی نالائقی اور نا اہلی کے سبب مسائل کی آماجگاہ میں تبدیل ہو چکا ہے۔

سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی راجہ خرم پرویز نے کہا کہ حکمران اشرافیہ کی گزشتہ ڈھائی سال کی نالائقیوں کی وجہ ایک طرف ملکی عوام مہنگائی بے روزگاری اور مایوسی کا شکار ہیں دوسری جانب عالمی سطح پر پاکستان اپنے دوست ممالک سے محروم ہو چکا ہے، پاکستان کا دوست ملک چین پاکستان سے ناراض ہے اور دوسری جانب خلیجی ممالک دبئی امارات اور سعودی عریبیہ ایک طرف پاکستان پر ویزوں کی پابندی عائد کر چکا ہے اور ان گلف ممالک میں کام کرنے والے ہزاروں پاکستانیوں کو انکی ملازمتوں سے سبکدوش کیا جا رہا ہے، لیکن اس اہم ترین ایشو پر تبدیلی سرکار صرف اور صرف تماشہ دیکھ رہی ہے۔

(جاری ہے)

ملک میں ایک طرف سٹاک مارکیٹ زبوں حالی کی تصویر پیش کرتی ہے دوسری جانب مہنگاہی اور بے روزگاری کے سبب عوام مشکلات سے دوچار ہیں ۔ ملک میں ہر شعبہ زندگی کے لوگ مایوسی اور مہنگاہی کے ہاتھوں پریشان ہیں اور اس تمام تر صورتحال میں انتظامی اور حکومتی مشینری کہیں نظر نہیں آتی۔ مہنگاہی مافیا کے ہر کردار کے پیچھے حکومتی دوست عوام کو لوٹنے میں مصروفِ عمل ہیں ۔ تبدیلی سرکار کی نا اہلی اور نالائقی کی وجہ سے خطے میں پاکستانی فوج کے کردار پر بھی سوالیہ نشان اٹھ رہے ہیں جس سے سلکیٹڈ حکمرانوں کی نا اہلی مکمل عیاں ہو چکی ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں