چکری انٹرچینج کے قریب ایم ٹو پر حادثہ میں زخمی موٹروے پولیس کے سب انسپکٹر دوران علاج دم توڑ گئے

جمعہ 7 مئی 2021 17:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2021ء) چکری انٹرچینج کے قریب ایم ٹو پر حادثہ میں زخمی موٹروے پولیس کے سب انسپکٹر دوران علاج دم توڑ گئے ،سب انسپکٹر نصراللہ خان گزشتہ دو ہفتے سے پمز اسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج تھے ،سب انسپکٹر نصر اللہ خان موٹروے پر ٹرک موبائل وین سے ٹکرانے کے باعث زخمی ہوئے تھے ۔

(جاری ہے)

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق سب انسپکٹر نصر اللہ خان کی تدفین سرکاری اعزاز کے ساتھ آبائی گائوں دتہ خیل میانوالی میں کردی گئی ۔

ترجمان کے مطابق پشاور ٹول پلازہ پر تیز رفتار گاڑی کے ٹکر سے زخمی میڈیکل ہیلپر عدیل علی شاہ کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔ ترجمان کے مطابق عدیل شاہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کے آئی سی یو میں زیر علاج ہیں،میڈیکل ہیلپر گزشتہ روز پشاور ٹول پلازہ پر تیز رفتاری گاڑی کو روکنے کے دوران ٹکر لگنے سے زخمی ہوئے تھے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں