ٓپاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان کرکٹ میچوں کے لئے سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی

بدھ 17 اپریل 2024 18:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2024ء) راولپنڈی پولیس نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان کرکٹ میچوں کے لئے سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی اس مقصد کے لئے آر پی او بابر سرفراز الپا نے گزشتہ روزپاکستان اور نیوزی لینڈ پریکٹس سیشن کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیااس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) حافظ کامران اصغر سمیت دیگر سینئر افسران آر پی او کے ہمراہ تھے ایس ایس پی آپریشنز نے آر پی او کو سکیورٹی و ٹریفک انتظامات کے حوالے سے بریف کرتے ہوئے بتایا کہ راولپنڈی پولیس کے 5ہزار سے زائد افسران و جوان سکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں آر پی اونے سٹیڈیم اور گردونواح میں پوائنٹ وائز سکیورٹی و ٹریفک انتظامات کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو فول پروف سکیورٹی ہمہ وقت یقینی بنانے کی ہدایت کی کرکٹ ٹیموں اورشائقین کے تحفظ کے لئے راولپنڈی پولیس کے افسران و اہلکار انتھک محنت کے ساتھ فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنارہے ہیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں