راولپنڈی،جرائم پیشہ اورقانون شکن عناصرکے خلاف کاروائی میں 13ملزمان گرفتارکر کے ساڑھے 4کلو سے زائد چرس،شراب،اسلحہ برآمد

جمعرات 18 اپریل 2024 20:22

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2024ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں،جرائم پیشہ اورقانون شکن عناصرکے خلاف کاروائی میں 13ملزمان گرفتارکر کے ساڑھے 4کلو سے زائد چرس،شراب،اسلحہ وایمونیشن،گیس سلنڈر، کھلا پیٹرول اوردیگر آلات ری فلنگ برآمدکر لئے تھانہ پیرودھائی پولیس نے غلام عدیل سی1کلو650گرام چرس،تھانہ ٹیکسلا پولیس نے صہیب سے 1کلو300گرام چرس،تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے محمد بشیر سے 560گرام چرس،تھانہ بنی پولیس نے شاہد محمود 520گرام چرس،تھانہ رتہ امرال پولیس نے شکیل سے 550گرام چرس، تھانہ سول لائنز پولیس نے نبراس سے 20لیٹرشراب، خرم سی5لیٹرشراب،تھانہ ٹیکسلا پولیس نے امجد سے 10لیٹرشراب،رضوان سی1بوتل شراب،تھانہ پیرودھائی پولیس نے واحد اللہ سی1پستول 30بور،تھانہ صادق آباد پولیس نے فرحان سے 1خنجر،تھانہ ویسٹریج پولیس نے غیر قانونی طورپر گیس سلنڈر ری فلنگ اورکھلا پیٹرول فروخت کرنے والے فہد اورابوزر کو گرفتارکرلیا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں