راولپنڈی،شادی تقریب میں آتش بازی کرنیوالی4 ملزمان گرفتار،مقدمہ درج

پیر 29 اپریل 2024 23:16

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) دھمیال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شادی کی تقریب میں آتش بازی کرنے والی4 ملزمان کوگرفتارکرلیا،ملزمان کے قبضہ سے سامان آتش بازی برآمدکرکے مقدمہ درج کرلیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق دھمیال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شادی کی تقریب میں آتش بازی کرنے والے 04ملزمان کو گرفتار کر لیا،گرفتار مزمان میں تیمور، اویس، شاہد اور عامر شامل ہیں،ملزمان سے آتش بازی کا سامان برآمدکرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہناتھا کہ ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کے ذریعے شہریوں کی جان ومال کو خطرے میں ڈالنے والے عناصرکے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں