راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں ،09ملزمان گرفتار

منگل 30 اپریل 2024 18:32

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) راولپنڈی پولیس نے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے9ملزمان کو گرفتارکر لیا ۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق پیرودھائی پولیس نے ملزم توصیف کو گرفتار کر کے 01 کلو 100 گرام چرس، جاتلی پولیس نے ملزم محمد شبیر کو گرفتار کر کے 01 کلو 100 گرام چرس،گوجرخان پولیس نے ملزم شکیل سے 300 لیٹرشراب، وارث خان پولیس نے ملزم شہزاد سے 10 لیٹرشراب، ملزم کامران سے 05 لیٹرشرب، صدربیرونی پولیس نے ملزم تخلیل شاہ سے10 لیٹرشراب،ملزم علی عباس سے 560 گرام چرس برآمد کرلی۔

صدر بیرونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نقب زنی کی واردات میں ملوث ملزم راحت اللہ کو گرفتار کر کے 2لاکھ 30ہزار روپے، بیٹری اور15 کلو ڈرائی فروٹ برآمد کیا، ملزم نے ڈرائی فروٹ کی دکان کی دیوار توڑ کر رقم اورڈرائی فروٹ چوری کیاتھا۔ گوجرخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خود کو فوڈ انسپکٹر ظاہر کرکے شہریوں کو لوٹنے والا نوسربازانعام کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں