وزیراعلیٰ پنجاب فیلڈ ہسپتال ٹیم کا چک جلال دین اور گرجا روڈ کے علاقوں کا دورہ

ہفتہ 11 مئی 2024 22:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2024ء) وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات پر فیلڈ ہسپتال ٹیم نے چک جلال دین گرجا روڈ کے علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پنجاب کے فیلڈ ہسپتال میں بڑی تعداد میں اہلیان علاقہ نے سہولت سے استفادہ حاصل کیا۔ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف ٹیموں نےمریضوں کا چیک اپ کیا اور انکے ٹیسٹ بھی موقع پر کئے گئے۔

شہریوں نے پنجاب حکومت کی جانب سے میڈیکل ٹیموں کی جانب سے گنجان آباد علاقوں خصوصاً چک جلال دین اور گرجا روڈ کے علاقوں کا دورہ کرنے کا خیرمقدم کیا۔ شہریوں نے کہا کہ رکن قومی اسمبلی اور چیئرمین ڈسٹرکٹ کوآرڈنیشن کمیٹی انجینئر قمر السلام راجہ اور ایم پی اے چوہدری عمران الیاس کا انتہائی اچھا اقدام ہے جس میں موسم گرما کے دوران انہیں انکے اپنے علاقوں میں میڈیکل چیک اپ اور علاج کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بتایا گیا کہ پنجاب حکومت کا فیلڈ ہسپتال روزانہ کی بنیاد پر عوام کا علاج کریگا جبکہ اتوار کے روز فیلڈ ہسپتال کی چھٹی ہوا کریگی۔ پیر سے دوبارہ وزیراعلیٰ پنجاب فیلڈ ہسپتال ٹیم اور عملہ چک جلال دین، گرجا روڈ اور ملحقہ علاقوں کے عوام کا علاج معالجہ کریگا۔ فیلڈ ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو مفت ٹیسٹوں کی تمام تر سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں ادویات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔ شہریوں نے اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ دھمیال اور چکری روڈ کے مختلف علاقوں میں بھی میڈیکل فیلڈ ہسپتال کی سہولت فراہم کی جائے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں