اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقات پر 3 دن کیلئے پابندی عائد

پیر 13 مئی 2024 19:45

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2024ء) اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قیدیوں سے ملاقات پر 3 دن کے لیے پابندی عائد کر دی گئی۔ جیل ذرائع نے بتایا کہ پابندی کا فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا۔

(جاری ہے)

پابندی کا اطلاق 15 مئی کی رات 12 بجے تک ہو گا۔ذرائع کے مطابق پابندی کا اطلاق آئی جی جیل خانہ جات کے فیصلے کے بعد کیا گیا، جیل انتظامیہ کو جیل کے اطراف میں سرچنگ کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔جیل ذرائع نے بتایا کہ ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے جیل کے اندر ہنگامی مشقیں کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں