بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے دورہ کے موقع پر راولپنڈی میں سیکورٹی کے انتظامات ملکی و عالمی سیکورٹی ایس او پیز کے تحت کئے گئے ہیں ، محمد فیصل رانا

خدا کا شکر ہے پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے سیکورٹی آفیشلز پولیس کے سیکورٹی انتظامات سے مکمل مطمئن ہیں،سی پی اوراولپنڈی

بدھ 23 اکتوبر 2019 23:59

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم کے دورہ کے موقع پر راولپنڈی میں سیکورٹی کے انتظامات ملکی و عالمی سیکورٹی ایس او پیز کے تحت کئے گئے ہیں ،خدا کا شکر ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے سیکورٹی آفیشلز پنڈی پولیس کے سیکورٹی انتظامات سے مکمل مطمئن ہیں،راولپنڈی میں ہونے والے کرکٹ میچوں کے دوران ملکی و عالمی سیکورٹی ایس او پیز کے تحت اس طرح کے انتظامات کئے گئے ہیں کہ عوام کو بہترین ماحول میں انٹرنیشنل کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم کے گراؤنڈ تک جانے کے روٹ کے سیکورٹی انتظامات کا معائنہ کرنے کے بعد پولیس افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایس ایس پی آپریشن طارق ولایت ،ایس پی پوٹھو ہار سید علی اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے،سی پی او فیصل رانا نے کہا کہ مہمان ٹیم بنگلہ دیش کی پاکستان آمد سے لے کر راولپنڈی میں ہونے والے میچز اور یہاں سے ان کی روانگی تک کے ایک ایک ایونٹ کے لئے سیکورٹی کا فول پروف پلان ترتیب دے دیا گیا ہے،ان انتظامات پر پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے سیکورٹی -آفیشلز کو بھی بریفنگ دی گئی جنہوں نے ان سیکورٹی انتظامات پر اپنے مکمل اطمینان کا اظہار کیا،سی پی او نے کہا کہ ایس پی پوٹھوہار سید علی ان انتظامات کی ہمہ وقت24/7نگرانی اور مانیٹرنگ کریں گے ،سی پی او نے کہا کہ پنڈی کی عوام اپنی مہمان بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم کی اس قدر مہمان نوازی کریں گے کہ اسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،فیصل رانا نے کہا کہ مہمان ٹیم بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم کی پنڈی میں سپورٹس مصروفیات کے حوالے سے پنڈی پولیس سیکورٹی کے عنوان سے ہر دن ،دن کی24گھنٹے،ہر گھنٹے کی60منٹ ،ہر منٹ کی60سیکنڈ اور ہر سیکنڈ کے ہر ہر حصے میں الرٹ ہے،بیدار ہے،اور اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ،آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز کی ہدایات اور آر پی او کیپٹن(ر) احسان طفیل کی مانیٹرنگ کی راہنمائی میں پنڈی پولیس بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم کے دورہ کے تمام ایونٹس کو اس قدر سیکورٹی دے گی جو ملکی و غیر ملکی ایس او پیز کے مطابق بھی ہو گی اور اس کی روشنی میں عوام کو بہترین ماحول میں کرکٹ دیکھنے کو ملے گی،سی پی او نے کہا کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر کرکٹ ایونٹس اور اس سے متعلقہ ایونٹس کی سیکورٹی اور روٹس خود چیک کریں گے ،ایس ایس پی آپریشن اور ایس ایس پی انوسٹی گیشن بھی انہیں ایس او پیز کے تحت سیکورٹی چیک جاری رکھیں گے جبکہ ایس پی پوٹھوہار سید علی ہمہ وقت اس کی نگرانی کرتے رہیں گے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں