نسیم شاہ دی ہنڈریڈ کے مہنگے ترین کھلاڑیوں میں شامل

حارث رؤف کو ویلش فائر اور اسامہ میر کو مانچسٹر اوریجنل نے ڈرافٹ سے اسکواڈ میں برقرار رکھا تھا

جمعرات 21 مارچ 2024 14:05

نسیم شاہ دی ہنڈریڈ کے مہنگے ترین کھلاڑیوں میں شامل
راولنپڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2024ء) انگلینڈ کی کرکٹ دی ہنڈریڈ پلیئر ڈرافٹ میں پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ دی ہنڈریڈ کے مہنگے ترین کھلاڑیوں میں شامل ہوگئے۔برمنگھم فونکس نے نسیم شاہ کو ایک لاکھ 25 ہزار پاؤنڈز کے عوض حاصل کرلیا۔

(جاری ہے)

نسیم شاہ ایک لاکھ 25 ہزار پاؤنڈز کی مہنگی ترین کیٹیگری میں آنے والے پہلے پاکستانی ہیں اور ان کا پاکستانی کرنسی میں معاوضہ تقریباً ساڑھے چار کروڑ روپے ہوگا۔

پاکستان کے عماد وسیم اور شاہین شاہ آفریدی بھی دی ہنڈریڈ کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔ عماد وسیم کو ٹرینٹ راکٹس نے ایک لاکھ پاؤنڈز میں حاصل کیا جبکہ ویلش فائر نے شاہین شاہ آفریدی کو مسلسل دوسرے سیزن میں سائن کیا ہے، فاسٹ بولر شاہین کو بھی ایک لاکھ پاؤنڈز معاوضے پر سائن کیا گیا ہے۔حارث رؤف کو ویلش فائر اور اسامہ میر کو مانچسٹر اوریجنل نے ڈرافٹ سے اسکواڈ میں برقرار رکھا تھا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں