انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بہاولپور بورڈ نے انٹر میڈیٹ کے داخلوں کی تاریخ میں 7دن کی توسیع کر دی

جمعہ 13 فروری 2015 21:26

صادق آباد ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروری 2015ء ) انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بہاول پور بورڈ نے انٹر میڈیٹ کے داخلوں کی تاریخ میں سات دن کی توسیع کر دی ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق سیکرٹری بہاول پور بورڈ پروفیسر محمد جمیل نے بتایا ہے کہ انٹر میڈیٹ کے داخلہ فارم کی آخری تاریخ 12فروری مقرر کی گئی تھی تاہم طلباء و طالبات کی ضرورت کو پیش نظر رکھتے ہوئے اب انٹر میڈیٹ کے داخلوں کی تاریخ میں سات دن کیلئے توسیع کر دی گئی ہے اس طرح اب داخلے بھجوانے کی آخری تاریخ 19فروری مقرر کی گئی ہے اس تاریخ تک بغیر لیٹ فیس کے داخلے وصول کئے جائیں گے ۔

صادق آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں