نیشنل ویمن ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں 22 جنوری کو مزید تین میچوں کا فیصلہ ہوگا

ہفتہ 20 جنوری 2024 21:17

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2024ء) نیشنل ویمن ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں 22 جنوری کو مزید تین میچوں کا فیصلہ ہو گا۔پہلا میچ کوئٹہ اور پشاور ، دوسرا میچ لاہور اور کراچی جبکہ تیسرا میچ ملتان اور راولپنڈی کے درمیان کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

پی سی بی کے زیر اہتمام قومی خواتین ٹی 20 ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے راولپنڈی اور اسلام آباد میں جاری ہیں۔ میگا ایونٹ میں 22 جنوری بروز پیر کو پہلے میچ میں کوئٹہ اور پشاور کی ٹیمیں ایوب پارک گراؤنڈ راولپنڈی میں مدمقابل ہوں گی۔ دوسرا میچ لاہور اور کراچی کے درمیان شعیب اختر کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرے میچ میں ملتان اور راولپنڈی کی ٹیمیں ڈائمنڈ گراؤنڈ میں آمنے سامنے ہوں گی۔

صادق آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں