آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ کا 14واں میچ، سری لنکا کا آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پیر 16 اکتوبر 2023 16:11

آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ  کا 14واں میچ، سری لنکا کا آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
لکھنئو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2023ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کے زیر اہتمام 13ویں مینز کرکٹ ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے 14ویں میچ میں سری لنکن ٹیم کے کپتان کوشال مینڈس نے آسٹریلیا کی ٹیم کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان کرکٹ ورلڈکپ کا چودہواں میچ بھارت رتن شری اٹل بہاری واجپائی ایکنا کرکٹ سٹیڈیم، لکھنؤ میں کھیلا جارہا ہے۔

میچ میں آئی لینڈرز کوکوشال مینڈس لیڈ کر رہے ہیں جبکہ آسٹریلوی ٹیم کو مایہ ناز آل رائونڈر پیٹ کمنز لیڈ کر رہے ہیں ۔ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سری لنکا کے کپتان کوشال مینڈس نے کہا کہ وکٹ اچھی لگ رہی ہے، ہمیں انجری مسائل کا سامنا ہے، اس وکٹ پر 200 سے 300 رنز کا اچھا سکور ہو گا۔

(جاری ہے)

آسٹریلین ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ میچ میں کامیابی کے لئے گزشتہ ایک دو دن اچھی ٹریننگ کی،جس کا فائدہ ہوگا۔

میگا ایونٹ میں دونوں ہی ٹیمیں پہلی کامیابی کی منتظر ہیں۔دونوں ٹیموں نے میگا ایونٹ میں اب تک 2، 2 میچز کھیلے ہیں، لیکن دونوں ٹیموں کو کامیابی نہیں ملی ہے۔آسٹریلیا کو بھارت اور جنوبی افریقا نے ہرایا ہے جبکہ سری لنکا کو بھی جنوبی افریقا اور پاکستان کے ہاتھوں شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔2023 کے آئی سی سی مینز ورلڈ کپ میں دنیائے کرکٹ کی 10 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایک دوسرے کے خلاف پنجہ آزمائی کریں گی، ٹورنامنٹ کا اختتام 19 نومبر کو ہوگا۔

میگا ایونٹ میں شرکت کرنے والی دس ٹیموں میں میزبان بھارت ،عالمی چیمپئن انگلینڈ، پاکستان ، افغانستان، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، نیدرلینڈز ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور سری لنکاشامل ہیں۔ انگلینڈ کی ٹیم میگا ایونٹ میں ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔\932

صادق آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں