کچے کے علاقوں میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن، کئی ٹرانسفارمرز اتارلیے گئے

اتوار 12 نومبر 2023 12:10

صادق آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2023ء) صادق آباد کے کچے کے علاقوں میں میپکو ٹیموں نے پولیس فورس کے ہمراہ بجلی چوروں کے خلاف آپریشن شروع کردیا۔

(جاری ہے)

رحیم آباد سب ڈویژن میں روجھان کے اطراف میں جعفر لعل اور غازی فیڈرز پر آپریشن کے دوران ایسے کئی ٹرانسفارمرز اتار لیے گئے جن سے بجلی چوری کی جارہی تھی۔ میپکو کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کرنے کے لیے متعلقہ تھانوں کودرخواستیں ارسال کردی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

صادق آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں