بینک الفلاح نیشنل اوپن پولو چمپئن شپ ،دو اہم میچز کھیلے گئے

پیر 19 فروری 2024 22:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2024ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام بینک الفلاح نیشنل اوپن پولو چمپئن شپ برائے قائداعظم گولڈ کپ 2024ء میںدو اہم میچز کھیلے گئے۔ پہلے میچ میں ڈی ایس پولو نے اولمپیاء /اے زیڈ بی کو 11-8 سے ہرا دیا۔ ڈی ایس پولو کی طرف سے میکس چارلٹن نے 9 گول،احمد علی ٹوانہ نے دو گول سکور کیے جبکہ اولمپیاء /اے زیڈ بی کی طرف سے نکلوس کورٹی نے چار، ویلنٹئن نویلو اسٹاڈا نے تین اور احمد زبیر بٹ نے ایک گول سکور کیا۔

(جاری ہے)

دوسرے میچ میں بی این پولو نے سڈن ڈیتھ پر چھٹے چکر میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ڈائمنڈ پینٹس /ماسٹر پینٹس کی ٹیم کو 9-8 سے ہرا دیا۔ بی این پولو کی طرف سے حمزہ مواز خان نے شاندار کھیل پیش کیا اور سات خوبصورت گول سکور کیے جبکہ دیگر میں سنٹی لوسا نے دو گول سکور کیے۔ خوان زبیریے نے چار، مارٹن گندھارا نے دو، راجہ تیمور ندیم اور میر حذیفہ احمد نے ایک ایک گول سکور کیا۔ میچز دیکھنے کیلئے لاہور پولو کلب کے صدر ملک اعظم حیات نون، ایگزیکٹو کمیٹی ممبرز اور فیملیز کی بڑی تعداد موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :

صادق آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں