صادق آباد،پی ٹی آئی کے 2 امیدواروں کیخلاف مقدمہ درج

پیر 25 دسمبر 2023 15:33

صادق آباد،پی ٹی آئی کے 2 امیدواروں کیخلاف مقدمہ درج
صادق آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 دسمبر2023ء) پاکستان تحریک انصاف کے دو امیدواروں کے خلاف تھانہ صدر صادق آباد میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ امیدوار قومی حلقہ 174 ندیم عباس چیمہ اور امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ 265 سجاد وڑائچ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ پی ٹی آئی امیدواروں پر اشتہاری ملزم کو پناہ دینے اور پولیس پر حملہ کرنے کا الزام ہے۔

صادق آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں