ماں کا اپنے نومولود کے لیے دودھ کے پیسے مانگنا جرم بن گیا

شراب کے عادی شخص نے اپنے شیر خوار بیٹے کو گلا دبا کر قتل کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 9 اکتوبر 2023 17:10

ماں کا اپنے نومولود کے لیے دودھ کے پیسے مانگنا جرم بن گیا
صادق آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 09 اکتوبر2023ء) صادق آباد میں ظلم کی انتہا ہو گئی، شراب کے عادی شخص نے اپنے شیر خوار بیٹے کو گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ماں کا اپنے نومولود کے لیے دودھ کے پیسے مانگنا جرم بن گیا۔شراب کے عادی باپ نے شیر خوار بچے کو گلا دبا کر قتل کر دیا۔ملزم بیٹے کو قتل کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

یہ افسوسناک واقعہ صادق آباد تھانہ سٹی کی حدود اعوان ٹاؤن میں پیش آیا۔ملزم اللہ رکھا کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ نشے کا عادی ملزم کوئی کام کاج نہیں کرتا۔شوہر اکثر تشدد کا نشانہ بھی بناتا ہے۔ملزم کی ساس نے بتایا کہ ملزم نے اس پر بھی تشدد کیا ہے، ملزم پیسوں کا بھی تقاضا کرتا تھا۔پولیس نھے واقعے کی رپورٹ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ملزم کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ہی ملزم قانون کی گرفت میں ہوگا۔دوسری جانب گنداواہ میں مسلح افراد نے گھر کے اندر گھس کر فائرنگ کردی ،میاں بیوی قتل ،تین افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جھل مگسی کے ہیڈ کوارٹر گنداواہ کے نواحی علاقے لوہی گرہ محلہ بپڑ میں رات گئے نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں گھس فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص عبدالکریم لاشاری اور انکی بیوی جاں بحق ہو گئی جبکہ تین بچے فرمان، سلیمان اور لاشار خان زخمی ہوگئے۔

واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، فوری طور پر قتل کی وجہ معلوم نہ ہو سکی۔ اطلاع ملنے پر گنداواہ پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشوں کو ورثہ کے حوالے کرکے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔علاوہ ازیں ننکانہ صاحب میں خون سفید ہوگیا چھوٹے بھائی نے چاقو کے وار کرکے بڑے بھائی کو قتل کردیا۔

ریسکیو1122ذرائع کے مطابق شاہ کوٹ مین جی ٹی روڈ 61 چک گاؤں میں2بھائیوں کا آپس میں جھگڑا ہوااطلاع پا کر ریسکیو 1122 کا عملہ وہاں پہنچا چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی پر چاقو سے وار کیاچاقو کے وار سے بڑا بھائی 36 سالہ محمد کیف زندگی کی بازی ہار گیا ریسکیو عملہ نے ضروری کاروائی کے بعد ڈیڈ باڈی لواحقین کے حوالے کر دی۔

صادق آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں