سرگودھا ریجن بھر میں جاری ترقیاتی کام 31دسمبر تک مکمل کئے جائیں

جمعرات 28 دسمبر 2023 16:34

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 دسمبر2023ء) 31دسمبر تک جاری سکیموں پر کام کو مکمل کرنے کیلئے تمام عملہ کو متحرک کرنے کیساتھ ساتھ ٹھیکیداروں کو وارننگ جاری کردی گئی ہے کہ ریجن بھر میں جاری ترقیاتی کام 31دسمبر تک ہر صورت میں مکمل کئے جائیں۔ اس میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ایگزیکٹو انجینئر پاک پی ڈبلیو ڈی محمد عدنان نے ٹھیکیداروں اور عملہ کو دوران انسپکشن وارننگ دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کاموں میں غیر معیاری میٹریل کا استعمال کرنیوالے ٹھیکیداروں کو بلیک لسٹ کردیا جائیگا جبکہ کاموں میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی ،عوام کا پیسہ عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ ہونا چاہیئے ۔

صادق آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں