پی ٹی آئی کے دو امیدواروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

پی ٹی آئی امیدواروں پر اشتہاری ملزم کو پناہ دینے اور پولیس پر حملہ کرنے کا الزام ہے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 25 دسمبر 2023 15:02

پی ٹی آئی کے دو امیدواروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا
صادق آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 25 دسمبر 2023ء ) پی ٹی آئی کے دو امیدواروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے دو امیدواروں کے خلاف تھانہ صدر صادق آباد میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ امیدوار قومی حلقہ 174 ندیم عباس چیمہ اور امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ 265 سجاد وڑائچ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ پی ٹی آئی امیدواروں پر اشتہاری ملزم کو پناہ دینے اور پولیس پر حملہ کرنے کا الزام ہے۔ جبکہ ملک بھر میں ہر گزرتے لمحے کے ساتھ سیاسی گہما گہمی میں اضافہ ہو نے لگا ہے، اتوار کوعام انتخابات 2024 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم ہو گیا ہے۔کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت شام ساڑھے چار بجے اختتام کو پہنچا۔

(جاری ہے)

عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے آخری روز بھی دستاویزات جمع کرانے کا سلسلہ جاری رہا جبکہ صف اول کے اکثر سیاسی رہنماؤں نے اپنے اپنے فارمز جمع کرادیے۔ مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے کاغذات نامزدگی این اے 130 سے جمع کرادیے گئے۔ریٹرننگ افسر نے کہا کہ نوازشریف کیکاغذات کی جانچ پڑتال 26دسمبر کو ایک بجے ہو گی۔

رہنما مسلم لیگ (ن) بلال یاسین نے کہا کہ نواز شریف نے شہر کے دل سے انتخابات لڑنے کا فیصلہ کیا، نواز شریف پورے پاکستان سے انتخاب میں حصہ لے سکتے ہیں، نواز شریف قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔ 15 مانسہرہ سے بھی الیکشن لڑیں گے، نواز شریف پر اب کوئی کیس نہیں، سب کچھ کلیئر ہے۔دوسری جانب چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے این اے 127سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے گئے، چوہدری اسلم گل، علی قاسم گیلانی، عزیز الرحمن چن ریلی کی صورت میں ریٹرننگ افسر کے دفتر پہنچے اور کاغذات جمع کرائے۔ادھر سربراہ ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے این اے دو سو اڑتالیس، دو سو انچاس اور دو سو پچاس سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔

صادق آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں