صادق آباد،مسلم لیگ (ن ) کے امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ 296نے انتخابی مہم شروع کر دی

پیر 22 اپریل 2013 21:30

صادق آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔22اپریل۔ 2013ء) پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ 296چوہدری محمد شفیق نے بھرپور انداز میں انتخابی مہم شروع کر دی مختلف یونین کونسلوں اور شہر کے متعدد علاقوں کے انتخابی مہم کے سلسلہ میں دورے مختلف گروپوں کی طرف سے چوہدری شفیق کی حمایت کا اعلان ‘عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمد شفیق نے کہاکہ میاں نوازشریف پاکستان کے عوام کے مسیحا اورملک کے نجات دہندہ بن کر سامنے آئے ہیں مسلم لیگ ن ہی ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی اورخوشحالی کی راہ پر گامزن کرے گی میاں نوازشریف کی جراتمندانہ قیادت میں ملک کے تما م مسائل حل ہونگے صادق آباد کو پنجاب کا مثالی شہربنانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے گیارہ مئی کو میاں نوازشریف کے نامزد امیدواروں کوووٹ دیکر کامیاب کریں تاکہ میاں نوازشریف کو وزیراعظم بنا کر پاکستان کو مضبوط خوشحال او ر ترقی یافتہ ملک بنایاجاسکے انھوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے ملک کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے تمام ادارے بد حالی کا شکار ہیں حکمران پیپلزپارٹی نے لوٹ کھسوٹ مہنگائی‘ بے روزگاری‘ لوڈ شیڈنگ اور بد امنی کے تحفے قوم کو دئیے جس سے عوام کا جینا دو بھر ہو گیا اب عوام دوبارہ پیپلزپارٹی کو ووٹ دیکر برسر اقتدار لانے کی غلطی نہیں کرینگے انھوں نے مزید کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کے مسائل کے حل کیساتھ ساتھ پاکستان کو بحرانوں سے نکالے گی صادق آباد کے عوام کو درپیش مسائل حل کروائے جائیں گے دو ارب روپے سے زائد کی رقم خرچ کر کے ریکارڈ ترقیاتی منصوبے مکمل کرواے ہیں سابق وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے فراخدلی سے فنڈز مہیا کر کے صادق آبادکے عوام سے محبت کا ثبوت دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

صادق آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں