آسٹریلین اوپن، فیڈرر، مرے، واورینکا اور نیشکوری فتوحات برقرار رکھتے ہوئے مینز سنگلز پری کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے

جمعہ 20 جنوری 2017 18:17

آسٹریلین اوپن، فیڈرر، مرے، واورینکا اور نیشکوری فتوحات برقرار رکھتے ہوئے مینز سنگلز پری کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے
میلبورن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) راجر فیڈرر، اینڈی مرے، سٹانسلاس واورینکا اور کائی نیشکوری فتوحات برقرار رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز پری کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے، قیوری، ٹامک اور برڈچ شکستوں کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا میں جاری سال کے پہلے گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ کے سلسلے میں کھیلے گئے مینز سنگلز ایونٹ کے تیسرے رائونڈ میچ میں سوئس سٹار اور 17 مرتبہ کے گرینڈ سلام چیمپئن فیڈرر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف جمہوریہ چیک کے کھلاڑی ٹامس برڈچ کو 6-2، 6-4 اور 6-4سے ہرا کر پری کوارٹرفائنل میں جگہ بنائی، ایک اور میچ میں برطانوی پلیئر اور عالمی نمبر ایک اینڈی مرے نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے امریکہ کے ثام قیوری کو 6-4، 6-2 اور 6-4 سے ہرا کر تیسری رکاوٹ عبور کی، جاپان کے کائی نیشکوری نے لاکو کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا، سوئس کھلاڑی واورینکا نے وکٹر ٹرائیکی کو ہرا کر پری کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

صادق آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں