ْ محمد حفیظ کو میدان میں ’’قابو‘‘ کرنا آفریدی کے مقابلے میں بہت زیادہ مشکل ہی: ڈیرن سیمی

پیر 27 فروری 2017 17:12

ْ محمد حفیظ کو میدان میں ’’قابو‘‘ کرنا آفریدی کے مقابلے میں بہت زیادہ مشکل ہی: ڈیرن سیمی
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2017ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ شاہد آفریدی کی نسبت محمد حفیظ کو میدان میں ’’قابو‘‘ کرنا زیادہ مشکل ہے۔ انہوں نے یہ بات ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

ڈیرن سیمی سے سوال کیا گیا کہ شاہد آفریدی کو میدان میں ’’قابو‘‘ کرنا آپ کیلئے کتنا مشکل ہی انہوں نے انتہائی حیران کن جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’بالکل بھی نہیں، شاہد میرا بہترین دوست ہے۔‘‘ اس کے ساتھ ہی انہوں نے شرارتی انداز میں قہقہہ لگاتے ہوئے کہ ’’حفیظ کو ’قابو‘ کرنا زیادہ مشکل ہے، اس کا نام لے لیا ہے، وہ تو مجھے مار ہی ڈالے گا۔‘‘

صادق آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں