امپیریل یونیورسٹی کی سدرہ صدف نے پہلی ویمن اوپن روڈ سائکل ریس جیت لی

جمعرات 23 مارچ 2017 15:05

لاہور۔23 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2017ء)امپیریل یونیورسٹی کی سدرہ صدف نے پہلی ویمن اوپن روڈ سائکل ریس جیت لی ۔پنجاب سائکلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یوم پاکستان کی تقریبات کے سلسلہ میں ہونے والی 34کلومیٹر لمبی ریس میں سدرہ صدف نے فاصلہ 55.46منٹ میں طے کیا ۔سائکل ریس میں44ویمن سائکلسٹس نے حصہ لیا ۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ میں سدر صدف نے پہلی ، پنجاب یونیورسٹی کی راضیہ حنیف نے دوسری ،عمارہ بھٹی نے تیسری اور مہروز بابر نے چوتھی پوزیشن حاصل کی ۔

سائکل ریس کی افتتاحی تقریب کی مہمان خصوصی پی سی بی ویمن کرکٹ ونگ کی جی ایم شمسہ ہاشمی تھیں جبکہ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پنجاب سائکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر کامران محسن تھے جنھوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیئے ۔

صادق آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں