یونیورسٹی آف ساہیوال ہنگامہ آرائی کیس پانچ طلباء کو یونیورسٹی سے فارغ کر نے کے لئے نوٹس جاری

ہفتہ 28 مئی 2022 21:05

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2022ء) یونیورسٹی آف ساہیوال میں ہنگامہ آرائی،فائرنگ کے مقدمہ میں ملوث نامزد ملزموںپانچ طالب علموں کو یونیورسٹی سے فارغ کر نے کیلئے انتظامیہ نے شوکاز نوٹس جاری کر دئے ہیں جن میں شہزاد افضل چک116۔نائن ایل،ذیشان علی 58۔

(جاری ہے)

جی ڈی بہادر شاہ،زین اسد گلشن مہر کالونی پرائم ولاز ملتان،حسن مسعود شادمان ٹائون رحمت مارکیٹ ساہیوال اور عامر سہیل سٹریٹ نمبر1وحدت کالونی عارف روڈ ساہیوال شامل ہیں۔

طلباء کے دو گروپوں نے کینٹین پر 23مئی کو بعد دوپہر آپس میں لڑائی جھگڑا کیا ،گھونسوں،مکوں سے مارا پیٹا تشدد کیا ا ور ہنگامہ آرائی کے مر تکب ہوئے اور یونیورسٹی گیٹ پر فائرنگ بھی کی۔ جس پر یونیورسٹی انتظامیہ نے ذمہ دار طالب علموں کے خلاف مقدمہ بھی درج کرا دیا جس میں چارطالب علم گرفتار ہو چکے ہیں۔ طلباء کو نوٹس ریذیڈنٹ آفیسرڈاکٹر امین عابد نے جاری کئے ہیں۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں