شہبازشریف کا پی اے سی کی چیئر مین شپ سے مستعفی ہوناسیاست سے عبوری بنیادوںپر رخصتی کا پیغام ہے، میاں انوارالحق رامے

جمعرات 21 نومبر 2019 18:15

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے راہنما میاں انوارالحق رامے نے کہاہے کہ میاں نوازشریف کی صحت کی بناء پر بیرون ملک علاج کیلئے روانگی اور قائد حزب اختلاف میاںشہبازشریف کا پی اے سی کی چیئر مین شپ سے مستعفی ہونا احتساب اور سیاست سے عبوری بنیادوںپر رخصتی کا پیغام ہے۔ کارکنان کو حالات کے رحم وکرم پر چھوڑ کر عافیت کدہ تلاش کرنا دور حاضر کی سیاسی حکمت عملی کا اظہار ہے۔

مقتدر اداروںکو ان کے لئے رحمدلانہ رویہ اختیار کرنے کا علامتی پیغام ہے۔

(جاری ہے)

اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کی طرف سے وفاقی کابینہ کے حجم پر اعتراض قابل مذمت ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ آئین پاکستان میں کل ممبران اسمبلی کا 11فیصد کابینہ میں شامل ہوسکتاہے۔ وزیراعظم عمران خان نے اس اجازت کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے 25وزراء ‘4وزراء مملکت ‘5مشیر اور صرف 15معاون خصوصی کا تقرر کیاہے۔انہوںنے کہاکہ اپوزیشن کا غیر ملکی فنڈنگ کے حوالہ سے احتجاج بے وقت کی راگنی ہے اور الیکشن کمیشن کو یادداشت پیش کرنے کاعمل توہین عدالت ہے۔کرپشن میں سرتا پیر لتھڑے لوگ تحریک انصاف پر الزام تراشی کرکے اپنے آپ کو عوام کے سامنے سرخرو ہونے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں