گھریلو جھگڑوں سے بھاگے دو بچوں کو موٹروے ایم تھری نے خاندان سے ملوا دیا

11سالہ علی حسن اور 12سالہ علی حسنین موٹروے کے ساتھ ساتھ پیدل لاہور جارہے تھے

Abdul Wahab Khalid عبدالوہاب خالد منگل 22 جون 2021 14:34

گھریلو جھگڑوں سے بھاگے دو بچوں کو موٹروے ایم تھری نے خاندان سے  ملوا دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2021ء) گھریلو جھگڑوں سے بھاگے دو بچوں کو موٹروے ایم تھری نے خاندان سے ملوا دیا۔11سالہ علی حسن اور 12سالہ علی حسنین موٹروے کے ساتھ ساتھ پیدل لاہور جارہے تھے۔دونوں بچے جڑانوالہ کے نزدیک موٹروے سے ملے تھے۔

(جاری ہے)



اس موقع پر بچوں نے بتایا کہ گھریلو مسائل کی وجہ سے گھر چھوڑ کر لاہور جانا چاہتے تھے۔

موٹروے پولیس نے فوری طور پر خوف زدہ بچوں کو اپنی حفاظت میں لے لیا۔رشتے داروں اور معززین علاقہ کی موجودگی میں بچوں کو والدین سے ملوایا گیا۔قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد بچوں کو وارثان کے حوالے کر دیا گیا۔والدین کی بچے ملنے پر موٹروے پولیس کو دعائیں سیکٹر کمانڈر ایس ایس پی سید حشمت کمال نے افسران کی کارکردگی کو سراہا.

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں