ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال سرمد حسین نے انٹر نیشنل برانڈ فوڈ چین اور گیس سٹیشن پر واقع شاپنگ مارٹ کو سیل کر دیا.

Abdul Wahab Khalid عبدالوہاب خالد پیر 20 ستمبر 2021 11:42

ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال سرمد حسین نے انٹر نیشنل برانڈ  فوڈ چین اور  گیس سٹیشن پر واقع شاپنگ مارٹ کو سیل کر دیا.
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 ستمبر2021ء) ڈپٹی کمشنر ساہیوال واجد علی شاہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال سرمد حسین نے رات گئے  ساہیوال کے مختلف بازاروں کا وزٹ کیا۔ جس میں انہوں نے فرید ٹاءون،فتح شیر،بائ پاس،طارق بن زیاد ،چرچ روڈ،پاک ایونیو،گنج شکر اور صدر بازار کا وزٹ کیا۔اس موقع پر انہوں نے کورونا ایس او پیز کو چیک کیا۔

(جاری ہے)

تمام دوکانداروں کو کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے اور گاہکوں کو بھی ان ایس او پیز پر عمل کرنے کی تلقین کی۔

خلاف ورزی کرنے پر سیالوی ٹی سٹال،کے ایف سی،لاہور سی این جی،فوجی ٹی سٹال،رمضان ٹی سٹال،کوءٹہ مبارک ہوٹل،نیو علی ہوٹل،بروسٹ اور پنجاب سنوکر کلب کو سیل کر دیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال سرمد حسین نے کہا کہ اس وقت ملک پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر جاری ہے جو پہلے سے بھی زیادہ خطرناک ہے۔کورونا ایس او پیز پر عمل کرکے خود بھی اور اپنے اہل عیال کو بھی اس سے بچائیں۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں