ساہیوال، ہتھوڑا گروپ نے محنت کش کی 65سالہ بیوی کو سر میں ہتھوڑا مار کر ہلاک کر دیا

شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا شہریوں کا ملزموں کی گرفتاری کا مطالبہ

اتوار 20 ستمبر 2015 18:07

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 ستمبر۔2015ء) ساہیوال میں دن دیہاڑے مسجد خضریٰ مدین ٹاؤن میں ہتھوڑا گروپ نے ایک محنت کش کی بیوی خورشید بی بی کو سر میں ہتھوڑا مار کر ہلاک کر دیا واقعات کے مطابق محمد سعید مغل کھو کھا بازار کی بیوی اپنی ایک عزیزہ سے بلال کالونی میں مل کر پیدل اپنے گھر 8.Xطارق بن زیاد اکلونی جا رہی تھی کہ مو ٹر سائیکل پر سوار دو نا معلوم نوجوان آگئے اور عورت کے سر میں ہتھوڑاا مار کر فرار ہو گئے اور خورشید بی بی وہیں گر گئی جسے بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال لایا گیا مگر وہ دم توڑ گئی۔

(جاری ہے)

گز شتہ 6ہفتوں سے ساہیوال شہر میں چھرا گروپ کے نام سے ایک گروپ نے خوف و ہراس پھیلا رکھا ہے فرید ٹاؤن سکیم نمبر 2،فتح شیر کالونی،طارق بن زیاد کالونی اور بلال کالونی میں راہ چلتی عورتوں کو چھری مار کر فرار ہونے کی وارداتیں ہو رہی ہیں لیکن پولیس ملزموں کو گرفتار نہیں کر سکی لیکن آج 65سالہ کورشید بی بی شر پسند گروپ کے ہتھے چڑھ گئی جسے راہ چلتی کو ہتھوڑا مار کر فرار ہو گئے ۔پولیس فتح شیر نے مو قع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے لیکن ابھی تک ملزموں کا سراغ نہیں مل سکا ۔شہریوں نے شہر میں خوف ہراس کی فضا پیدا کر نے والے اس گروہ کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں