رواں مالی سال ساہیوال ڈویژن میں 1874ترقیاتی سکیموں پر تقریبا 1782ملین روپے خرچ کئے جائیں گے، کمشنر ساہیوال

اتوار 12 فروری 2017 19:20

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 فروری2017ء) پرائم منسٹر سسٹینیبل ڈویلپمنٹ گولز کے تحت رواں مالی سال کے دوران ساہیوال ڈویژن میں 1874ترقیاتی سکیموں پر تقریبا 1782ملین روپے خرچ کئے جائیں گے۔اس امر کا انکشاف یہاں منعقد ہ اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت کمشنر ساہیوال ڈویژن بابر حیات تارڑ نے کی۔اجلاس میں ایم ین اے چوہدری منیرا زہر‘ایم پی اے جاوید علائوالدین کے علاوہ تینوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز‘ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اور متعلقہ محکموں کے ڈویژنل سربراہان شریک ہوئے۔

اجلاس میں بتایاگیاکہ دستیاب 1560 ملین روپے سے بجلی کی فراہمی کے 589‘سکولوں کی تعمیر و مرمت یا اضافی سہولتوں کے 20‘سیوریج اور نکاسی آب کے 978‘سڑکوں کی تعمیر کے 276‘صحت کے 7اور فلٹریشن پلانٹ کے 11منصوبوں سمیت پلے گرائونڈ بنانے کے 13منصوبے زیر بحث لائے گئے ۔

(جاری ہے)

کمشنر نے واضح کیا کہ فراہم کئے گئے فنڈز قوم کی امانت ہیں جسے خرچ کرتے ہوئے مکمل شفافیت اور ایمانداری کا اظہار کیا جائے گا۔ترقیاتی منصوبہ جات کی بر وقت تکمیل اور معیار کو یقینی بنانے کیلئے مانیٹرنگ اینڈ انسپکشن کا سسٹم ہر صورت مکمل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ منصوبہ جات عام شہریوں کی بھلائی او ربہتری کیلئے شروع کئے جا رہے ہیں اور یہ منصوبے شہریوں کی طرف سے تجاویز کئے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں