سول ڈیفنس ساہیوال اور فیصل آباد ریجنز کے درمیان ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد

جمعہ 12 اکتوبر 2018 18:06

ساہیوال۔12 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2018ء) سول ڈیفنس ساہیوال ریجن اور فیصل آباد ریجن کے درمیان ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس کا اہتمام سول ڈیفنس فیصل آباد ریجن نے کیا۔ورکشاپ میں ساہیوال ریجن کے افسران و انسٹرکٹر اورفیصل آباد ریجن کے افسران اور انسٹرکٹرز نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ٹریننگ ورکشاپ میں سول ڈیفنس ٹریننگ کی اہمیت‘فائر سیفٹی انسپکشنز اور حادثات کو ہینڈلنگ کرنے جیسے تجربات سے ایک دوسرے رہنمائی کرنا تھا۔

سول ڈیفنس مختلف اداروں میں بھی حادثات سے بچائو کی آگاہی اور تربیت کیلئے ورکشاپس کا انعقاد کر رہا ہے تا کہ کسی بھی نا گہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے عوام کی تربیت کی جا سکے اور لوگوں میں اس بارے شعور اجاگر کرنے کیلئے معلوماتی لٹریچر بھی تقسیم کئے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں