ہیوال ، ٹریفک حادثات ، بچے سمیت تین افراد جاںبحق،5شدید زخمی

ہفتہ 17 نومبر 2018 20:40

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2018ء) ساہیوال میں ٹریفک حادثات کے دوران ایک بچے سمیت تین افراد جاںبحق، اور5شدید زخمی ہو گئے دو کی حالت نازک ہے۔ساہیوال لاہور روڈپر اڈا 52/5آر کے قریب محمد رمضان اپنی بیوی صائمہ اور تین بچوں کے ہمراہ موٹر سائیکل نمبر3337/OKAپر چک52/3Rسے اوکاڑہ جا رہے تھے کہ ایک تیز رفتار مسافر بس نمبر5433/LESنے سائیڈ ماری جس سے پانچوں افراد موٹر سائیکل سے گر گئے جس کے نتیجہ میں محمد احمد ایک سالہ بچہ مو قع پر ہلاک۔

محمد رمضان ،اسکی بیوی صائمہ اور دو بچے شدید زخمی ہو گئے ۔زخمیوں کو سول ہسپتال ساہویال دا خل کرا دیا گیا ہے جہاں صائمہ کی حالت نازک ہے۔ساہیوال محمد پور روڈ پر عدل ے قریب بلا نمبری مو ٹر سائیکل پر شہباز علی اور محمد نواز اپنے چک جارہے تھے کہ مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار مو ٹر سائیکل ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں محمد نواز، مو قع پر ہلاک اور شہباز علی اور نامعلوم موٹر سائیکل سوار بے ہوش اور شدید زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

دونوں زخمیوں کو سول ہسپتال دا خل کرا دیا گیا ہے ۔بائی اپس روڈ گلستان کالونی کے قریب ایک موٹر سائیکل نمبر8841/LEAپر محمد عثمان شہر جارہا تھا کہ دوسری جانب سے آنے والی تیز رفتار موٹر سائیکل نمبر8008/RIQسے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں عثمان وم قع پر ہلاک اور ودسرا فرار ہوگیا۔پولیس نے مو قع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں