ساہیوال آرٹس کونسل کے زیر اہتمام 3روزہ ورکشاپ کا آغاز ہو گیا

پیر 3 دسمبر 2018 22:25

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2018ء) ساہیوال آرٹس کونسل کے زیر اہتمام بچیوں کو مختلف آرٹ ورک سکھانے کے لئے 3روزہ ورکشاپ کا آغاز ہو گیا ہے جو 3روزتک جار ی رہے گی ۔

(جاری ہے)

ورکشاپ میں بچیوں کو گلاس ایچنگ ٹیکنیک،سٹاکنگ نیٹ فلاور،خشک پتوں پر سجاوٹ،کیلی گرافی ،ٹیکنیک،کرسٹل دانا ورک،کوالنگ پیپر ورک اور سنڈ بلاسٹنگ کی تربیت فراہم کی جا رہی ہے ،یہ ورکشاپ لاہور کی معروف آرٹ فرم روبن آرٹ اور صنعت زار کے تعاون سے منعقد کی جا رہی ہے ۔ورکشاپ کا افتتاح سابق ڈائریکٹر کالجز قاضی عبدالناصر نے کیا جبکہ اس موقع پر ڈائریکٹر آرٹس کونسل سید ریاض ہمدانی ،روبن آرٹ کے مینجنگ ڈائریکٹر اختر محموداور آرٹ ٹیچرز محمد ندیم اور اویس اختر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں