انسداد تجاوزات آپریشن ساہیوال میں ضلعی انتظامیہ اور قبضہ مافیا میں نورا کشتی بن کر رہ گیا

ہفتہ 8 دسمبر 2018 21:22

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2018ء) انسداد تجاوزات آپریشن ساہیوال میں ضلعی انتظامیہ اور قبضہ مافیا میں نورا کشتی بن کر رہ گیا ہے ۔پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر مہر غلام فرید کا ٹھیا سابق وفاقی وزیر سمیت اپوزیشن جماعتوں کے در جنوں عہدیداروں کی تعمیرات مسمار کر دی گئیں ۔

(جاری ہے)

جب انتظامیہ اور حکومت کا من پسند قبضہ مافیا کی ناجائز تعمیرات گرانے کا وقت آیا تو آپریشن روک دیا گیا اور فریدیہ روڈ اور قبرستان ماہی شاہ میں سینکڑوں کینال پر ناجائز تعمیرات بدستور قائم چھوڑ دی گئیں ہیں جس پر شہریوں نے تحفظات کا اظہار کیا ۔

قصبہ نور شاہ میں نور شاہ ساہیوال اور فیصل آباد روڈ ہائی وے محکمہ کی ملی بھگت سے ناجائز تعمیر شدہ 60دوکانوں کو مسمار کر دیا گیا ۔کالج روڈ،آفیسر کالونی،فرید ٹائون قبرستان روڈ پر ناجائز تعمیرات سڑک پر گھر اور مویشیوں کے باڑے بنا کر بند کیا گیا ہے اور کھلی سڑک کھلے بندوں بند ہے لیکن انسداد تجاوزات کا آپریشن پسند اور نا پسند کی بنیاد پر کیا جارہا ہے جسے غیر جانبدارانہ بنایا گیا تو عوام میں اضطراب بڑھے گا ۔اس لئے وزیرا علیٰ پنجاب کو اس کا نو ٹس لینا چا ہئے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں