ساہیوال،نامعلوم ڈاکوئوں نے موٹرسائیکل سوار کو لوٹ لیا، مقدمہ درج

جمعرات 20 جون 2019 18:25

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2019ء) تیننامعلوم ڈاکوئوں نے موٹرسائیکل سوار کو گن پوائنٹ پر روک کر لوٹ لیا ‘موٹرسائیکل اور موبائل فون چھین کر فرار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 187/9-Lکا رہائشی عبدالمناف اپنی موٹرسائیکل پر اپنی فیملی کے ہمراہ رات کے وقت گھر جارہا تھا کہ 132/9-L مچھلی فارم کے قریب پہنچا تو 3نامعلوم موٹر سائیکل سوارڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور اس سے موٹرسائیکل اورموبائل فون کل مالیتی 1لاکھ 38ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں