ساہیوال،10سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار‘مقدمہ درج

جمعہ 18 اکتوبر 2019 17:27

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) 10سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار‘مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق جہاز گرائونڈ کے رہائشی محمد احسان کی 10سالہ بیٹی زینب گلی میں عدنان فاخر کی والدہ کے پاس قرآن پاک پڑھنے جاتی تھی گزشتہ روز وہ پڑھنے گئی تو ملزم عدنان فاخر صفائی کے بہانے اسے بالائی منزل پر لے گیا اور اسکے ساتھ زیادتی کی کو شش کی ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر)محمد علی ضیا نے سخت نوٹس لیتے ہو ئے ایس ایچ او سٹی رانا آصف سرورکو فوری ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک دیا اورمذکورہ ایس ایچ او پر مشتمل ٹیم نے 12گھنٹے کے اندر گرفتار کرکے پابند سلاسل کر دیا ۔پولیس تھانہ سٹی نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں