ساہیوال،ڈکیتی کا ڈرامہ رچاکر بوگس کال کرنے والا ملزم گرفتار،مقدمہ درج

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 17:41

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء) ڈکیتی کا ڈرامہ رچاکر 15پربوگس کال کرنے والا ملزم گرفتار‘مقدمہ درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 187/9-L کے قریب اصغر مسیح نے ایک ملز سے ایمر جنسی 15پر اطلاع دی کہ وہ ریاض سعید ملز کے یونٹ نمبر2 سے 1لاکھ80ہزار روپے لیکر یونٹ نمبر3جارہاتھا کہ دو نامعلوم ملزمان نے زبردستی رقم چھین لی جب پولیس موقع پر پہنچی اور اصغر مسیح سے ڈکیتی بارے دریافت کیا تو ملزم گھبراہٹ کاشکار ہوگیا اورڈکیتی کی واردات کا ڈرامہ رچانے کا اعتراف کرلیا۔ پولیس تھانہ ڈیرہ رحیم نے مقدمہ درج کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں