ساہیوال،گلستان روڈ میٹرو کارپوریشن کے ڈیفالٹر11دوکانداروں کی دو کانیں سیل

منگل 22 جون 2021 23:42

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2021ء) میٹرو پولٹین کارپوریشن ساہیوال نے گلستان روڈ پر ڈیفالٹر دوکانداروں کے خلاف آپریشن کے دوران مزید گیارہ دو کانیں سیل کر دیں ۔

(جاری ہے)

جناح شاپنگ سینٹر،چرچ روڈ اور گلستان روڈ کے کارپوریشن کے ڈیفالٹر کرایہ داروں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران ریگو لیشن آفیسر کارپوریشن کاشف محمود گجر نے بتایا کہ گز شتہ بیس سالوںسے قبضہ مافیا کے ڈیفالٹروں کے خلاف19کروڑ روپے کی ریکوری کے لئے کارپوریشن نے دوکانیں سیل کر کے ریکوری کی مہم شروع کر رکھی ہے آپریشن کے دوران ڈیفالٹروں سے 8لاکھ روپے کی آج ریکوری کی گئی اور اب تک تین کروڑ14لاکھ18ہزار روپے کی ریکوری کی ہوچکی ہے۔

307دوکانداروں میں سے صرف 10دوکانداروں نے مکمل واجبات ادا کئے ہیں جبکہ دیگر دو کانداروں نے مر حلہ وار کرایوں کی ادائیگی کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔قبضہ مافیا کے جو دوکاندار ادائیگیاں نہیں کر رہے ان کی دو کانیں سیل کر کے نیلامی کا مر حلہ شروع کیا جائے گا۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں