مسلم لیگ ن ہی ملک کی خوشحالی کی ضامن جماعت ہے‘چوہدری حامد حمید

تبدیلی رکار ہر محاظ پر ناکام ہو چکی ہے‘ چوری کے مینڈیٹ سے اقتدار حاصل کرنے والے عوام کو ریلیف نہیں دے سکتے

منگل 28 ستمبر 2021 11:10

تحصیل ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2021ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم این اے چوہدری حامد حمید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیات نے ہمیشہ عوامی مفادات اور ملکی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے قانون سازی کی تھی۔ مسلم لیگ ن ہی ملک کی خوشحالی کی ضامن جماعت ہے۔ تبدیلی رکار ہر محاظ پر ناکام ہو چکی ہے۔ چوری کے مینڈیٹ سے اقتدار حاصل کرنے والے عوام کو ریلیف نہیں دے سکتے اور نہ ہی ملک ان سے چل سکتا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف حکومت نوازشریف کے نام پر سیاسی دکان چلا رہی ہے۔3 سال سے تبدیلی کے نام پر مسلط ہونے والامافیا نوازشریف کے نام پر ہی سیاسی دکان چلارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز کارکنان کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ نواز لیگ کے تینوں ادوار عوام کی خوشحالی اور پاکستان کی ترقی کے دور تھے لیکن بدقسمتی سے حکمرانوں نے ملک اور عوام کیلئے بد ترین معاشی حالات کا طوفان کھڑا کردیا ہے۔

عمران خان نے حقیقت میں قوم کی چیخیں نکال دی ہیں حکمران ملک سے غربت کی بجائے غریبوں کا خاتمہ کرنے میں مصروف ہیں، عمران خان نواز شریف کے دورحکومت میں عام آدمی کی بات کر کے تھکتے نہیں تھے لیکن آج مہنگائی کا بم گراکر جن کے منہ سے روٹی کا نوالہ بھی چھین لیاگیا ہے ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں