ساہیوال، تھانہ غلہ منڈی کا اے ایس آئی مقصود احمد اختیارات کے ناجائز استعمال اور رشوت کے الزام میں گرفتار

جمعہ 15 اکتوبر 2021 23:12

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2021ء) انٹی کر پشن ساہیوال نے چھاپہ مار کر تھانہ غلہ منڈی کے اے ایس آئی مقصود احمد کو اختیارات سے تجاوز کر نے ا ور رشوت کے الزام میں گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

مقصود احمد اے ایس آئی غلہ منڈی اختیارات سے تجاوز کر کے لوگوں کو بلا وجہ حراست میں رکھ کر جگا گیری کر تا اور پیسے لیکر چھوڑ دیتا تھا ۔تفصیلات کے مطابق انٹی کر پشن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر خواجہ عابد صغیر کو اطلاع ملی کہ ملزم لوگوں کو بلا وجہ اختیارات کا ناجائز استعما ل کر تے ہوئے حراست میں رکھ کر رشوت وصول کر تا ہے جس پر انٹی کر پشن ٹیم نے ملزم کو گرفتار کر لیا اور ملزم کے خلاف مقدمہ 166ت پ اور5.2/47پی سی اے درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں