ساہیوال،جی بلاک فرید ٹائون سے نیوی کے سابق آفیسر کی 70سالہ بوڑھی بہن کی لاش بر آمد

اتوار 5 دسمبر 2021 17:45

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2021ء) پولیس نے جی بلاک فرید ٹائون کے گھر سے ایک نیوی کے سابق آفیسر داکٹر ابرار کی70سالہ ہمشیرہ جمیلہ کی لاش بر آمد کر لی ہے ۔

(جاری ہے)

متوفیہ جمیلہ جس کے چار بھائی مختلف سر کاری محکموں میں اعلیٰ عہدوں پر فائز رہنے کے بعد ریٹائرڈ ہو چکے ہیں اور جمیلہ اکیلی اس گھر میں قیام پذیر تھی کہ اسکی موت ہوگئی اور دس روز بعد آج پولیس نے تعفن کے سبب پڑوسیوں کے اطلاع دینے پر لاش بر آمد کر لی اور پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر دی۔پولیس فرید ٹائون مزید تفتیش کر رہی ہے۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے متوفیہ نے ساری زندگی شادی نہیں کرائی اور اکیلی اپنے آبائی گھر میں قیام پذیر تھی۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں