ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کاپلانٹ فار پاکستان مہم کا جائزہ لینے کے لئے تحصیل چیچہ وطنی کا دورہ

پیر 25 مارچ 2024 17:08

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2024ء) ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ نے پلانٹ فار پاکستان مہم کا جائزہ لینے کے لئے تحصیل چیچہ وطنی کا دورہ کیا ہے،انہوں نے ایڈیشنل ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ آفس میں مہم کے تحت پودا لگایا، اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عمران اور ایڈیشنل ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ وقار سگھلہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر سیف اللہ نے پلانٹ فار پاکستان مہم کا جائزہ لینے کے لئے چیچہ وطنی کا دورہ کیا اور ایڈیشنل ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ آفس میں پودا لگایا، اس موقع پر مہم کی تفصیلات دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ محکمے نے مہم کے تحت 28 مارچ تک ہر یونین کونسل کے لئے 200 پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ محکمہ لوکل گورنمنٹ کے زیر اہتمام ڈویژن بھر کی یونین کونسلز میں 58ہزار8سوپودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا جس میں سے 57ہزار8پودے لگائے جا چکے ہیں جو کہ ٹارگٹ کا 90فی صد ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ساہیوال میں 20ہزارکے ٹارگٹ کے مقابلے میں 17ہزار7سو40پودے لگائے جا چکے ہیں جو مقررہ ہدف کا 88.7فی صد ہے۔ اسی طرح ضلع اوکاڑہ میں 28ہزارکے ہدف میں سے 24ہزار210پودے لگائے جا چکے ہیں جو ٹارگٹ کا86.46فی صد ہے جبکہ ضلع پاک پتن کے مقررہ ٹارگٹ10ہزار8سوکے مقابلے میں 15ہزار58پودے لگائے گئے ہیں جو ٹارگٹ کا139.42فی صد ہے۔\378

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں