ساہیوال،غربت سے تنگ آکر دو بچوں کی ماں نے خاوند کو قتل کرکے پھانسی لے لی

پیر 25 مارچ 2024 22:57

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2024ء) نواحی چک 70پانچ ایل میں غربت سے تنگ آ کر دو بچوں کی ماں نے خاوند کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا اور خود بھی پھانسی سے جھول گئی۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق اسی چک کی عشرت بی بی ایک دو سالہ بیٹی اور 8ماہ کے بچے کی ماں تھی اور اس کا خاوند محمد ارشد بے روزگار تھا جسے کئی مرتبہ عشرت نے محنت مزدوری کے لیے کہا لیکن وہ کام نہ ملنے کا بہانہ بنا کر گھر آ جاتا۔

بچوں کی بھوک کو دیکھ کر عشرت بی بی نے اپنے خاوند محمد ارشد کو چھری کے وار کر کے قتل کر دیا اور پھر گھر میں بجلی کے پنکھے میں پھندا ڈال کر جھول گئی اور موقع پر ہی دم توڑ گئی۔پولیس یوسف والا نے میاں بیوی کی دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا اور مزید تفتیش جاری ہے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں