ساہیوال،احمد بگھیلا کے زمیندار کو موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے گولی مار دی،ہسپتال منتقل

پیر 25 مارچ 2024 22:57

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2024ء) ہڑپہ شہرموڑپر احمد بگھیلا کے زمیندار محمد ناصر موٹر سائیکل سوار کو گولی مار دی گئی،زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق محمد ناصر ہڑپہ سے سودا سلف خرید کر موٹر سائیکل پرواپس اپنے گائوں جا رہا تھا تو راستہ میں دو نا معلوم موٹر سائیکل سواروں نے رکنے کا اشارہ کیا لیکن موٹر سائیکل سوار نے موٹر سائیکل نہ روکی توڈاکو گولیاں مار کر فرارہو گئے۔ محمد ناصر کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال داخل کرا دیا ہے۔جہاں اس کی حالت نازک ہے۔پولیس ہڑپہ نے 324اور34ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں