کمشنر ساہیوال ڈویژن نے جی ٹی روڈ پر بھل صفائی کے ڈھیر اور کوڑا فوری اٹھانے کی ہدایت کر دی

بدھ 27 مارچ 2024 14:09

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے جی ٹی روڈ پر بھل صفائی کے ڈھیر اور کوڑا فوری اٹھانے کی ہدایت کر دی، شہر کی دیگر سڑکوں کے کناروں پر جمع مٹی کو بھی فوری اٹھایا جائے، شہر کو گرین سٹی بنانے کے لئے زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں تاکہ شہر کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہو، کمشنر کی ہدایت۔

وہ یہاں اپنے دفتر میں میونسپل کارپوریشن اور پسپ پروگرام کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر،ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے ملک محمد اکرام، ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ،اے سی جنرل علیزہ ریحان، پسپ پروگرام کے سٹی مینجر محمد اسجد خان سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید نے بھٹونگر پارک میں ناجائز تجاوزات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی پی ایچ اے کو ہدایت کی کہ ان تجاوزات کو فوری ختم کروایا جائے۔

انہوں نے آذان ہائٹس کے سامنے روڈ کی کرب سٹونز کو بھی فوری ٹھیک کرنے کی ہدایت کی۔میونسپل آفیسر ذولفقار شاہ نے اجلاس کو بتایا گیا کہ ہائی سٹریٹ کی ڈرینج کی صفائی کا 90فی صد کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ سٹی مینجر پسپ محمد اسجد خاں نے بتایا کہ عارف والا روڈ کی تعمیر نو کاکام بھی شروع کر دیا گیا ہے جسے جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ ڈی جی پی ایچ اے ملک محمد اکرام نے بتایا کہ طارق بن زیاد کالونی میں یادگاری کشتی کی ریسٹوریشن کا کام جاری ہے۔\378

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں