ساہیوال،تلخ کلامی پرزمیندار کے بیٹے کو گولی مار دی گئی،ہسپتال منتقل

بدھ 27 مارچ 2024 20:05

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) نواحی چک54بارہ ایل میں زمیندار کے بیٹے کو گولی مار دی گئی ،زخمی کو سول ہسپتال داخل کرا دیا جہاںزخمی کی حالت تشویش ناک ہے۔واقعات کے مطابق اسی چک کے زمیندار محمد جمیل کے بیٹے محمد اویس کی عمیر نذیر نامی نوجوان سے معمولی بات پر تلخ کلامی ہو گئی۔

(جاری ہے)

اسی رنجش پر عمیر نذیر ، عامر نذیر، رمضان جانی، سجاد، سرفراز اور دو نا معلوم ملزم آتشی اسلحہ سے مسلح ہو کر آ گئے اورن فائرنگ کر کے محمد اویس کو شدید زخمی کرکے فرار ہو گئے۔پولیس اوکانوالہ بنگلہ نے محمد جمیل کی مدعیت میں سات ملزموں کے خلاف مقدمہ 324،337اے ایل ٹو ،148اور 149ت پ درج کر کے ملزم عمیر نذیر کو گرفتار کر لیا۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں