احاطہ عدالت عارف والا میں نوجوان کے قتل کے دو ملزموں کی ضمانت پر رہائی کا حکم

جمعہ 29 مارچ 2024 20:05

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) انسداد دہشت گردی عدالت سیشن جج ڈیوٹی ساہیوال محمد اورنگ زیب نے احاطہ عدالت عارف والا میں نوجوان ساجد علی قتل کیس کے دو گرفتار ملزموں امیر علی اور سردار علی کی ضمانت کی درخواست منظور کرلی اور دونوں ملزموں کو ایک ایک لاکھ روپے کے ضمانت نامے داخل کرانے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سٹی عارف والا پولیس نے 19اکتوبر کو ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں پیشی پر آئے ہوئے نوجوان ساجد علی کو پرانی رنجش پر گولیاں مار کر قتل کرنے کے الزام میں مقدمہ109،302اور34ت پ سات ملزموں کے خلاف درج کر کے فیاض احمد، عبدالغفار وغیرہ تین ملزموں کو گرفتار کر لیا تھا اور چار ملزم عدالت سے فرار ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں