ساہیوال،تین کم سن بچوں اور دو کم سن لڑکیوں سے اغوا کے بعد جبراً زیادتی، مقدمات درج،چھ گرفتار

اتوار 28 اپریل 2024 18:15

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) ضلع ساہیوال سے تین کم سن بچوں اور دو کم سن لڑکیوں سے اغوا کے بعد جبراً زیادتی ،مقدمات درج کرکے چھ کو گرفتارکرلیاگیا۔تفصیلات کے مطابق چک 109بارہ ایل میں دوست کے بیٹے محمد بوٹا سے ملک عاطف نے پستول دکھا کر زبردستی بد فعلی کی اور فرار ہوگیا ۔ موضع بھونی میں ایک خاتون غضنفر بی بی کی چچا زاد بہن فوزیہ بی بی کو محمد شریف ،لال ، فریاد اور نامعلوم ملزم کیری ڈبہ میں اغوا کرکے اسلحہ کے زور پر لے گئے اور جبرا زیادتی کرتے رہے اور بعد میں سڑک پر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

حسن ٹائون چیچہ وطنی شہر میں محمد یعقوب محنت کش کے کم سن بیٹے اشفاق گیارہ سالہ کو عبد اللہ ورغلا پھسلا کر موٹرسائیکل پر سٹیڈیم میں کھیلنے کے بہانے لے گیا اور زبردستی بد فعلی کی ۔

(جاری ہے)

جب بچہ بیہوش ہو گیا تو اسے گرائونڈ میں پھینک کر فرار ہوگیا۔راہ گیروں نے بچے کو ہسپتال پہنچایا۔ چک 39بارہ ایل میں نویں جماعت کا طالبعلم محمد حسین جب چوہدری زاہد اقبال کے پٹرول پمپ پر پٹرول ڈلوانے گیا تو جنید ڈوگر اور شیراز موٹر سائیکل پر تعاقب کرتے ہوئے آگئے اور پستول دکھا کر ہمراہ لے گئے اور برہنہ کرکے ویڈیو فلم بنا کر جبرا بد فعلی کررہے تھے تو بچے کے شور پر دیہاتی آگئے تو ملزم فرار ہوگئے۔

چک 99بارہ ایل میں ایک محنت کش خاتون نسیم بی بی کی چودہ سالہ بیٹی کرن شہزادی کو چھ مسلح افراد ڈاکٹر مرتضی ، محمد راشد، محمد غفار ، افتخار اور ایک خاتون شازیہ نے زبردستی اغوا کرلیا اور کیری ڈبہ میں ڈال کر فرار ہوگئے۔ کم سن کرن شہزادی اور اس کی ماں گھروں میں کام کاج کرکے گذاراہ کرتی تھیں۔پولیس صدر چیچہ وطنی، سٹی چیچہ وطنی، بہادر شاہ اور وکانوالہ بنگلہ نے پانچ مقدمات 376 ، 375 اے، 365بی، 511، 365، 148اور 149 ت پ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے اور چھ ملزموں کو گرفتار کرلیا ہے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں