پرائس مجسٹریٹس روٹی اور نان کی قیمتوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائیں، کمشنر

اتوار 21 اپریل 2024 16:20

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2024ء) کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کا شہر کے مختلف ہوٹلز اور ریسٹورنٹس پر روٹی اور نان کی قیمتیں چیک کرنے کا عمل دوسرے روز بھی جاری، روٹی اور نان کی قیمت نمایاں جگہ پر آویزاں نہ کرنے پر متعدد پر جرمانے عائد اور وارننگ جاری کیں، پرائس مجسٹریٹس روٹی اور نان کی قیمتوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائیں، کمشنر کی ہدایت۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید نے حکومت کی جانب سے مقرر کردہ روٹی اور نان کی نئی قیمت پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کے لئے شہر کے مختلف ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کا دورہ کیا۔انہوں نے روٹی اور نان کا میعار اور وزن بھی چیک کیا۔ چیکنگ کے دوران حافظ فوڈ کارنر کو قیمت کا بینر آویزاں نہ کرنے پر جرمانہ عائد کیا اور مختلف ہوٹلز مالکان کو وارننگ بھی جاری کی گئیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہوٹل مالکان کو سختی سے ہدایت کی کہ روٹی اور نان کی قیمت کے حوالے سے بینرز نمایاں جگہ پر آویزاں کئے جائیں اور صفائی کے انتظامات کو بہتر کیا جائے۔ انہوں نے پرائس مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ مقررہ قیمت سے زائد قیمت وصول کرنے اور اوزان میں کمی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔ ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کی چیکنگ کے دوران انہوں نے گاہکوں سے بھی روٹی اور نان کے معیار اور قیمت بارے تفصیلی بریفنگ لی۔\378

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں