پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات میں پری پول رگنگ کے منصوبے بنا رہی ہے ہم کسی صورت دھاندلی نہیں ہونے دیں گے

پاکستان تحریک انصاف کے ر ہنما ؤں شکیل نیازی ،رائے حسن نواز خان اور دیگر کا مشترکہ بیان

بدھ 23 ستمبر 2015 21:00

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 ستمبر۔2015ء) پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات میں پری پول رگنگ کے منصوبے بنا رہی ہے ہم کسی صورت دھاندلی نہیں ہونے دیں گے۔ الیکشن شیڈول کے بعد پولنگ اسٹیشن میں ردو بدل کرنا سراسر غیر قانونی ہے ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ان خیالا ت کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے راہنما ضلعی آرگنائزر شکیل خان نیازی ‘ممبر قومی اسمبلی رائے حسن نواز خان‘ سابق ایم پی ایزرانا آفتاب احمد خان‘ حاجی ملک جلال دین ڈھکو ‘حاجی شیخ محمد چوہان‘ سابق نائب ضلعی ناظم ملک یار ڈھکو اور دیگررہنماؤں مہر نذر حسین فتیانہ‘ ارشاد احمد کاٹھیا‘ میاں نویدا سلم‘ سید رضوان مظفر شاہ ‘ڈاکٹر بشارت ‘چوہدری قاسم علی ودیگرنے ایک اجلاس میں کیا۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ مسلم لیگ ن کے ایم این ایز اور ایم پی ایز کے کہنے پر الیکشن سٹاف کی تعیناتی کی جارہی ہے جو ناقابل برداشت عمل ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کو اس کا فوری نوٹس لینا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ ساہیوال کا سٹاف چیچہ وطنی میں اور چیچہ وطنی کا الیکشن سٹاف ساہیوال میں تعینات کیاجائے۔ وفاقی اور پنجاب کی حکومتیں الیکشن کے دوران ترقیاتی منصوبوں اور وزیراعلیٰ کی طرف سے زرعی پیکیج کا اعلان پری پولنگ رگنگ کے ذمرے میں آتا ہے جس کا الیکشن کمیشن کو نوٹس لینا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہاکہ ہم ہر صورت میں بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیں گے ۔ حکومت کوکسی صورت دھاندلی نہیں کرینگے ہر فورم پر آواز اٹھاتے ہو ئے حکومت کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اترآئی ہے کیونکہ بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کے ہاتھوں انہیں شکست نظر آرہی ہے۔ الیکشن کمیشن تمام شکایات کا فوری نوٹس لے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں